Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

آخری فیصلے تک پرموشن میں ریزرویشن دیا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے امیدواروں کو پرموشن میں ریزرویشن دینے کی اجازت دیدی ہے۔ عدالت نے کہا کہ جب تک آئینی بنچ اس معاملے پر فیصلہ جاری نہیں کرتی حکومت قانون کے مطابق پرموشن میں ریزرویشن دے سکتی ہے۔ سماعت کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل منندر سنگھ نے کہا کہ حکومت پر موشن میں ریزرویشن دینے کی پابند ہے ۔ واضح ہو کہ 15نومبر2017ء کو سپریم کورٹ نے اس معاملے پر غور کرنے کیلئے آئینی بنچ کے حوالے کردیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -بنارس اورگردونواح میں وبائی امراض کا خدشہ،الرٹ جاری

شیئر: