”شدید“ کمپنی پر انشورنس ثالثی کی ممانعت
ریاض ...سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی(ساما) نے5جون 2018ءمنگل سے ”شدید “ کمپنی کو انشورنس کے شعبے میں ثالثی سے روکد یا۔ ساما نے واضح کیا ہے کہ شدید کمپنی نے کلیدی عہدوں پر تقرری کے تقاضے پورے نہیں کئے جبکہ حیلے بازی کی پالیسی کو اپنی پہچان بنالیا ہے جب تک کمپنی اصلاح حال نہیں کریگی اور مطلوبہ تقاضے پورے نہیں کریگی تب تک بحال نہیں کی جائیگی۔