Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

گول کیپر نے فٹبال ٹیم کو افطار کا موقع فراہم کردیا

 
تیونس: فیفا ورلڈ کپ سے قبل دوستانہ میچز کے دوران تیونس کا گول کیپر معیز حسین عین اس وقت زخمی ہو گیا جب وہاں پر افطار کا وقت ہورہا تھا۔اس طرح انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو افطاری کا موقع فراہم کردیا۔بعدازاں یہ اطلاعات بھی گردش کرتی رہیں کہ انجری کا منصوبہ بنایا گیا تھا کہ عین افطاری کے وقت روزہ دار ساتھی چند لمحوں کیلئے گراونڈ سے باہر جا سکیں۔ جس کے تحت پرتگال سے میچ کے دوران 58 ویں منٹ میں جب حریف سائیڈ کو 1-2کی برتری حاصل تھی معیز نے اچانک خود کو انجرڈ کرلیا۔ جب میڈیکل عملہ ان کی جانب جارہا تھا تو باقی ٹیم سائیڈ لائن پر چلی گئی جہاں پہلے سے ہی کھجوریں اور پانی موجود تھا۔ وہ گول کیپر کے اٹھنے تک روزہ افطار کرچکے تھے۔یہی سب کچھ ہفتے کو ترکی کے خلاف میچ میں بھی ہوا۔تیونس کو ورلڈ کپ میں ایسا کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ ان کے پہلے گروپ میچ سے قبل ہی ماہ رمضان مکمل ہوجائے گا۔

شیئر: