Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025

عمرہ پر آنے والے اہل قطر کا خیر مقدم کیا جائیگا، سعودی عرب

 ریاض ......سعودی وزارت حج وعمرہ نے قطری حکام کے منفی رویہ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قطر کے شہریوں اور وہاں مقیم غیر ملکیوں کو عمرہ سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزارت کا کہناہے کہ اگر قطری باشندے یا وہاں مقیم اپنے مطلوبہ کوائف کا اندراج کرکے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے تو انکا خیر مقدم کیا جائیگا۔ وزارت کی ویب سائٹ پر اندراج اور سعودی عمرہ کمپنی سے قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ کا معاہدہ آن لائن کرکے کوئی بھی قطری یا وہاں مقیم غیر ملکی عمرہ پر آسکتا ہے۔ قطری ایئرلائنز کے سوا کسی بھی ایئرلائنز سے آنے کا مجاز ہے۔
 

شیئر: