Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

الیکشن شیڈول کے بعد کیے گئے تمام تقرر و تبادلے منسوخ

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابقہ حکومت کی آئینی مدت ختم ہونے کے بعد کیے جانے والے تمام تقرر اور تبادلے منسوخ کردیئے۔ ذرائع کے مطابق پابندی کے باوجود تقرر اور تبادلے کیے جانے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ایسے تمام فیصلے منسوخ کرنے کے لیے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ 31 مئی کو عام انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد کیے جانے والے تمام تقرر اور تبادلے منسوخ کیے جائیں اور رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جائے۔ تاہم الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اگر عوامی مفاد کی خاطر کوئی تقرر یا تبادلہ بہت ضروری ہو تو اس حوالے سے کمیشن کو تجویز بھیجی جائے جس پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
 
 
 

شیئر: