Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

لاکھوں فرزندان توحید آج اعتکاف میں بیٹھیں گے

کراچی: پاکستان میں لاکھوں فرزندان توحید آج 20 ویں روزے کو اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تمام بڑے چھوٹے شہروں اور دیہات کی مساجد میں لاکھوں افراد آج اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ اس دوران یہ خوش نصیب مساجد میں قائم اپنے خیموں میں اللہ کے حضور سربسجود رہنے، تلاوت قرآن سے فیض یاب ہونے کے ساتھ عبادات میں مشغول رہیں گے۔ عید الفطر کا چاند نظر آ جانے کے بعد اعتکاف ختم کرکے اپنے گھروں کو جا سکیں گے۔ اس حوالے سے ملک کی تمام بڑی مساجد میں معتکفین حضرات کیلئے خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں۔ 
 
 

شیئر: