Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

جازان میں طارق دہلوی کی جانب سے افطار پارٹی

    جازان(جی ایس ایوب)-  - -طارق دہلوی نے جازان کی معروف سماجی ، سیاسی اور ادبی شخصیات کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں جازان کی معروف سماجی شخصیت امیر خان شیروانی ، جازان کمیونٹی کے روح رواں بابر خان شیروانی جدہ سے آئے ہوئے محمد طیب، محمد اویس اور محمد یوسف کے علاوہ علی خان ، وسیم خان، زاوی خان، عمران صغیر، مشرف علی، حافظ بابر، محمد یحییٰ، جہانگیر عالم، نواز مہر، فیض عالم شاہ، عثمان علی، ذیشان گوہر، شہباز علی، فیصل کرامت، وقاص عباسی نے شرکت کی۔
     طارق دہلوی نے مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب جازان میں ایک فیملی کی طرح ہیں۔ پردیس میں ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک رہنا چاہئے۔
     امیر خان شیروانی نے طارق دہلوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس خلوص اور محبت کا اظہار کیا ہے۔ کمیونٹی کی خدمت کرنا میرا اخلاقی اور قومی فر ض بھی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -جدہ میں انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کی جانب سے سحری

شیئر: