Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

منشیات کی مسقط اسمگلنگ کی کوشش ناکام‘ ماں بیٹا گرفتار

اسلام آباد.... نیو اسلام آبادایئرپورٹ پر منشیات بیرون ملک لے جانے کی کوششناکام بنا دی گئی۔ ماں بیٹا گرفتارکرلئے گئے۔ اے ایس ایف کے اہل کاروں نے نجی ایئرلائن کی پرواز سے سفر کی تیاری کرنے والی خاتون شبنم ریاض اور اس کے بیٹے اربکان کے سامان کی تلاشی لی جس میں سے سوا کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔ حکام نے کہا کہ منشیات مسقط اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جسے ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہل کاروں نے ناکام بنا دیا۔ مسافر خاتون نے ہیروئن کپڑوں کی پیکنگ میں چھپا کر رکھی تھی۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
 

شیئر: