سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کی بالادستی تسلیم کی ، خورشید شاہ
اسلام آباد... پیپلزپارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرنا خوش آئند ہے ۔کاغذات نامزدگی میں ترمیم کااختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت عظمٰی نے فیصلے میں پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا ہے کیونکہ کاغذات نامزدگی میں ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے۔ الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہئے جو کہ جمہوریت کے تسلسل کے لئے ناگزیر ہیں۔