Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا نیا شیڈول جاری

اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ امیدوار 4 جون سے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے۔ 8 جون تک کاغذات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر 8 جون کو ہی امیدواروں کی لسٹ آویزاں کریں گے۔الیکشن کمیشن نے بیان میں واضح کیا کہ انتخابات 2018 کا انعقاد 25 جولائی کو ہی ہوگا۔واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ کی طرف سے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دئیے جانے کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ روک دیا تھا۔ اس سے پہلے کاغذات نامزدگی یکم جون سے حاصل اور 6 جون تک جمع کرائے جاسکتے تھے۔
مزید پڑھیں: انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی،الیکشن کمیشن

شیئر: