Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

ریحام سے کبھی ملا نہ کسی سے ملاقات کرائی،احسن اقبال

لاہور ...سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے مرکزی رہنمااحسن اقبال نے کہا ہے میں کبھی ریحام خان سے نہیں ملا ۔تحریک انصاف کا من گھڑت اور جھوٹی ای میلزسے اپنا دفاع کرنا شرمناک ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ریحام خان سے کبھی ملا اورنہ ہی ان کی کسی سے ملاقات کااہتمام کرایا۔مہربانی کر کے مجھے سابق میاں بیوی کے معاملے میں نہ گھسیٹاجائے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان میں دعوی کیا تھا کہ ریحام خان کب، کہاں، کس سے اور کس کے ذریعے ملیں، ساری کہانی سامنے آ گئی۔ ریحام خان کی ملاقاتوں کے سارے ثبوت مل گئے۔ ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کی جس کا اہتمام احسن اقبال نے کرایا۔ ملاقات کے ناقابل تردید شواہد نے ساری سازش کا پول کھول دیا کہ کتاب کی تصنیف و اشاعت کا سارا تماشا حقیقی حزب اختلاف کو گرانے کے لئے رچایا گیا۔
 مزید پڑھیں:ریحام خان اور مریم نواز کی ملاقات کس نے کرائی؟

شیئر: