تلنگانہ میں مانسون کا آغاز
حیدرآباد .....موسم گرما کی شدت میں آئندہ4 تا5 دن میں ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں مانسون کاآغاز 5جون کے قریب ہوجائے گا۔ ملک کے مزید چند علاقوںمیںجنوب مغرب مانسون کی پیشرفت کے لئے موسم کے سازگار ہونے کے امکانات ہیں۔اندرون تمل ناڈو، آندھراپردیش اور تلنگانہ میں بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مانسون کی پیش گوئی سے متعلق اپنی دوسری رپورٹ میں کہا کہ کیرلہ ، تمل ناڈو،کرناٹک ،تلنگانہ اور اے پی میں رواںسال 95فیصدمعمول کے مطابق بارش متوقع ہے۔دونوں تلگو ریاستوں میں 5جون کے آس پاس مانسون کی بارش شروع ہونے کے قوی امکانات نظر آرہے ہیں۔