Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

الکویتیہ کا طیارہ ممبئی ایئرپورٹ پر حادثہ کا شکار

 
کویت: کویت ایئرلائنز الکویتیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک طیارہ A330جمعرات کو ہندوستانی وقت کے مطابق 5بجکر 31منٹ پر ممبئی ایئر پورٹ پر کھڑے ہوئے کمرشل طیارے کے بازو سے ٹکراگیا تھا۔کویتی طیارہ ممبئی پہنچا تھا۔ لینڈنگ کے دوران دونوں طیاروں کے بازو ایک دوسرے کو چھوگئے تھے جس سے کویتی طیارے کے ایک حصہ کو معمولی نقصان پہنچا۔ہندوستانی فضائی حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ کویتیہ نے ان کے ساتھ تعاون کیا۔ الکویتیہ کے افسران چاہتے ہیں کہ حقیقت حال واضح ہو۔ مسافروں کو طیارے سے ایمرگریشن کی کارروائی کے لئے اتاردیا گیا۔ مسافروں کو ممبئی سے کویت لانے کے لئے متبادل طیارہ جلد بھیج دیا جائے گا۔
 

شیئر: