Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

انتخابات کے التوا کا خدشہ ہے ،بلاول

اسلام آباد...چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات التوا کا شکار ہونے کے خدشات ہیں۔ حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلے خدشات کی وجہ ہیں، کل کاغذات نامزدگی کا اجرا ہونا تھا ٹو ئٹر پر بیان میں بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انتخابات میں تاخیر کیخلاف اصولی موقف دے دیا۔ ہمیں ہائی کورٹس کے فیصلوں کی ٹائمنگ پر تشویش ہے۔ بلاول نے مزید کہاکہ پرویز خٹک کے کردار اوربلوچستان اسمبلی کی قرارداد پر بھی تشویش ہے۔
مزید پڑھیں:کاغذات نامزدگی میں ترمیم کالعدم قرار

شیئر: