Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

تداول آل شیئر انڈیکس میں اضافہ، سرمایہ کاروں کو 43ارب ریال کا فائدہ

سابک کو فوقیت، انشورنس کمپنیوں کو دھچکا، کمپنیوں کے ڈیویڈنڈ کے اعلانات
غیاث الدین ۔ جدہ
گزشتہ ہفتے سعودی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان دیکھا گیا۔ تداول آل شیئر انڈیکس 123.27پوائنٹس کے اضافے کے بعد8161.08پوائنٹس پر بند ہوا۔ سودوں میں تو ضرور کمی دیکھی گئی مگر باقی سارے اشاریے مثبت زون پر بند ہوئے۔ حجم میں 12.1فیصد اضافہ جبکہ کاروباری مالیت 10.8فیصد اضافے کے بعد 16ارب ریال تک پہنچ گئی۔ قیمتوں میں فروغ سے سرمایہ کاروں کو 43ارب ریال کا فائدہ ہوا۔ انفرادی کمپنیوں میں ہیوی ویٹ سابک کو فوقیت حاصل رہی جس میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی جسکی مالیت 3.2ارب ریال تھی۔ جو کل سرمایہ کاری کا 19.9فیصد حصہ بنتا ہے۔ سابک کی قیمت 7.81فیصد کے گرانقدر اضافے کے بعد 130.40ریال تک پہنچ گئی جو سال کی بلند ترین سطح بھی ہے۔ منافع کے لحاظ سے نجران سیمنٹ بھی کم نہیں رہی جس کی قیمت 7.51فیصد فروغ کے بعد 9.88ریال پر بند ہوئی۔ گزشتہ ہفتے انشورنس کمپنیوں کو سخت دھچکا لگا کیونکہ نقصان اٹھانے والی کمپنیوں میں عنائیہ انشورنس ٹاپ پر رہی جسکی قیمت 20.04فیصد انحطاط کے بعد 8.50ریال پر بند ہوئی جبکہ الوفا انشورنس کی قدر 16.74فیصد کمی کے بعد9.40ریال تک گر گئی۔ گزشتہ ہفتے متعدد کمپنیوں کی طرف سے ڈیویڈنڈ کے اعلانات بھی سامنے آئے۔ ینسب نے 17.5فیصد کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا۔ سعودی سیمنٹ نے 15فیصد کیش تقسیم کرنے کا اعلان کیا اور اسکی قیمت 50.90ریال پر مستحکم رہی۔ طیبہ ہولڈنگ نے 4فیصد ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا عندیہ دیا اس کی قیمت میں 0.55فیصد کمی دیکھی گئی۔ ثوب الاصیل نے 100فیصد بونس شیئرز تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔

شیئر: