Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی مناسبت سے افطار ڈنر

کویت( محمد عرفان شفیق )یوم تکبیر کی مناسبت سے پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان مسلم سنٹر (ن) اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ سفیر پاکستان غلام دستگیر اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید نے بھی شرکت کی۔ اسکے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی  کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول سے ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو چکا۔ پاکستان واحد اسلامی ملک ایٹم بم کا حامل ہے۔ تقریب سے مسلم لیگ (ن) کویت لیبر ونگ کے صدر زبیر شرفی، چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گلف عرفان ناگرہ اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں ارشد نے بھی خطاب کیا۔ اسکے بعد یوم تکبیر کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

شیئر: