Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 29 جون ، 2025 | Sunday , June   29, 2025
اتوار ، 29 جون ، 2025 | Sunday , June   29, 2025

ایک کروڑ سے زائد پاکستانی ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

اسلام آباد.... الیکشن کمیشن آف پاکستان اور شناختی کارڈ جاری کرنے والا ادارہ نادرا ملک میں مرد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں فرق ختم کرنے میں ناکامی کا شکار ہو گئے۔ واضح رہے کہ 5 برس قبل 2013ء میں ہونے والے عام انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں ایک کروڑ نو لاکھ پچانوے ہزار ایک سو بیالیس کا فرق تھا جس میں اب مزید اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد اب یہ فرق تقریباً ایک کروڑ 24 لاکھ تک پہنچ گیا ہے۔ تقریباً 80 لاکھ خواتین کے شناختی کارڈ ہی تاحال نہیں بن سکے جس کے بعدآئندہ انتخابات میں ایک کروڑ سے زائد اہل افراد حق رائے دہی سے محروم رہیں گے۔ پنجاب میں 66 لاکھ 87 ہزار 116، سندھ میں 24 لاکھ 82 ہزار 444، خیبر پختونخوا میں 20 لاکھ 95 ہزار 363، بلوچستان میں 6 لاکھ 72 ہزار 966، فاٹا میں 5 لاکھ 5 ہزار 650 اور اسلام آباد میں 49 ہزار 578 مردوں اور خواتین کا فرق موجود ہے۔
 

شیئر: