Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

قومی اسمبلی اپوزیشن نے چلائی ،شیخ رشید

اسلام آباد... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس جوتاریخ دیں گے اسی دن الیکشن ہوں گے۔قومی معاملات میں قومی اسمبلی کا کوئی کردار نہیں۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے پانچ سال مکمل ہوگئے۔قومی معاملات میں قومی اسمبلی کا کوئی کردار نہیں۔اسمبلی کو اپوزیشن نے چلایا۔ حکومت کی ایوان کوچلانے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ جسے اسمبلی سمجھتا تھا وہ نوازشریف کے ساتھ باہر ہے، یہ اسپیئرویل ہے۔ وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نے شیخ رشید کی تنقید کی تعریف کی۔ یاض پیرزادہ نے کہا کہ تنقید کے باوجود پارلیمانی اقدارکا خیال رکھنے پر شیخ رشید کوکریڈٹ دوں گا۔ جمشید دستی سے بھی کہتاتھا کہ پارلیمانی اقدارشیخ رشید اورایم کیوایم والوں سے سیکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ارکان کو یہاں بیٹھنا اچھا نہیں لگتا۔ انہوں نے ایوان میں اسپیکر ایاز صادق کو اپنے حلقے سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکرصاحب اگرآپ کا حلقہ توڑدیا گیا ہے توآپ میرے حلقے سے الیکشن لڑیں۔ میرے حلقے والے آپ کو عزت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورم کا مسئلہ رہا لیکن کورم پوائنٹ آو¿ٹ کرنا اچھی روایت نہیں رہی۔ پارلیمانی سسٹم کو وقار اورعزت ملنی چاہیے۔
مزید پڑھیں:وفاداری کا صلہ نہیں ملا،فضل الرحمان

شیئر: