Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

نگراں وزیر اعظم جسٹس ناصر الملک کل حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد...جسٹس(ر)ناصرالملک جمعہ کی صبح11 بجے نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔صدر ممنوں حلف لیں گے ۔ تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمن سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو دعوت نامے بھیج دئیے گئے۔ عسکری قیادت ،اعلیٰ شخصیات اور غیر ملکی سفیر بھی شرکت کریں گے۔تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی جمعرات کی رات مدت مکمل ہونے کے بعد تحلیل ہوجائے گی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی وزیراعظم ہاوس چھوڑ دیں گے۔ انہیں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:جسٹس ناصر الملک نگراں وزیر اعظم مقرر

شیئر: