Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

استنبول میں ایفل ٹاور سے کہیں زیادہ بلند ٹاور زیر تعمیر

 استنبول .... ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں  تعمیر  کے آخری مراحل چاملی جا ٹاور ایفل ٹاور  کو پیچھے چھوڑ جائے گا۔ استنبول میں زیر تعمیر چاملی جا ٹاور  کی بلندی 365 میٹر   ہے اور یہ بلندی  کے لحاظ سے ایفل ٹاور کو  بھی پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ اس ٹاور کی تعمیر کا آغاز  2016 میں کیا گیا تھا ، مزدور بلا خوف  و خطر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔   ٹاور پر نصب اینٹینا اس کی طوالت میں اضافہ کرتا ہے۔ٹاور سطح  سمندر سے 583 میٹر   کی بلندی پر واقع ہے۔  استنبول کی علامت مذکورہ ٹاور کو جلد عام  افراد  کیلئے کھول دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -یارکشائر آنے والی ٹرین کہیں اور چلی گئی، مسافر انتظار کرتے رہے

شیئر: