Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

لیبیا کے سیاسی دھڑے الیکشن کیلئے 10 دسمبر کی تاریخ پر متفق

پیرس۔۔۔ لیبیا کے مختلف سیاسی دھڑے ملک میں عام انتخابات کے لیے 10 دسمبر کی تاریخ پر متفق ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہونے والی کانفرنس میں لیبیا کے 4 مختلف اور سب سے طاقت ور اور با اثر سیاسی گروپوں کے رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ الیکشن کے نتائج کو تسلیم کیا جائیگا اور اس پر بھی کہ رائے دہی کے عمل کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ سابق صدر معمر قدافی کی  2011 میں ہلاکت کے بعد سے لیبیا سیاسی انتشار کا شکار ہے۔

شیئر: