Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

الاحساءکی بچی کو بچالیا گیا

الاحساء....الاحساءکمشنری میں شہری دفاع کے اہلکار ایک بچی کو واشنگ مشین کے ڈرائیر سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔ ترجمان عبدالہادی الشہرانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بدھ کو صبح کے وقت یہ اطلاع ملی تھی کہ ایک بچی النایفیہ محلے کے مکان میں واشنگ مشین کے ڈرائیر میں پھنس گئی ہے۔ اہلکاروں نے اسے گھر پہنچ کر ڈرائیر سے بسلامت نکال لیا۔ بچی صحت مند ہے اور خطرے سے باہر ہے۔
 

شیئر: