Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

کراچی میں سورج پھرسوا نیزے پر آگیا

کراچی... کراچی میں سورج پھرسوا نیزے پر آگیا۔بدھ کو درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔ہوا میں نمی کا تناسب 7 سے 10 فیصد تک رہا۔شہر کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت سے کئی لوگ بے ہوش ہوگئے۔ اسپتالوں میں بتدائی طبی امداد دی گئی۔ سرکاری اسپتال میں ہیٹ ویو کے باعث ایمرجنسی نافذ ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں پر رینجرز، پولیس اور شہری انتظامیہ کی جانب سے کیمپ بھی لگائے گئے۔ جہاں شہریوں کیلئے ٹھنڈے پانی کا انتظام ہے۔ان کیمپوں پر گرمی سے متاثرہ شہریوں کو ابتدائی طبی امداد بھی دی گئی۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا کہ گرمی کہ شدت جمعرات تک برقرار رہے گی۔ اس دوران دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔ جمعہ سے سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی جس سے گرمی کا زورٹوٹے گا۔ اس دوران شہری محتاط رہیں۔ سخت گرمی اور ماہ صیام کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر رہے ۔دن کے اوقات میں کراچی کی سڑکیں سنسان اور ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی۔عوام کی اکثریت نے دن کے اوقات میں گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کیا۔ کاروبارزندگی مفلوج رہا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے64افراد کی ہلاکت؟

شیئر: