فرینڈز ویلفیئر ٹرسٹ کویت کی جانب سے افطار ڈنر
محمد عرفان شفیق ۔ کویت
فرینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ایک فلاحی ادارہ ہے جو گزشتہ 13 برسوں سےراولپنڈی اسلام آباد میں غریب اور ضرورت مند افراد کی خدمت کررہا ہے۔فرینڈز ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اعزازمیں سفارتخانہ پاکستان کے قائداعظم آڈیٹوریم میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں سفیر پاکستان غلا م دستگیر، مقامی سماجی ، کاروباری شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد میں شرکت کی اور ٹرسٹ کے کئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں یہاں سے پڑھیں
تقریب کی نظامت معروف مدرس سہیل یوسف نے کی۔ تقریب میں ڈاکٹر افتخار خان نیازی نے فرینڈز ہسپتال کی سالانہ رپورٹ پیش کی، اسکے بعدانہوں نے حاضرین کو فرینڈز ہسپتال کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا، جس کی حالیہ تقریب میں چیف ایئر مارشل(ر) سہیل امان نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں کویت میں متعین سعودی سفیرکے علاوہ دیگر نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔تقریب سے ڈاکٹر ظفر شیخ اور محمد شفیع خاں نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں حافظ عبدالغفور نے امت مسلمہ، کشمیر ، فلسطین کے مسلمانوں اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔