Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

روس 17ایم ایچ کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرے،نیٹو

وارسا۔۔۔مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزاسٹولٹن برگ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2014ء میں ملائیشیا ایئرلائن کی پرواز17 ایم ایچ کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرے۔پولینڈ کے دورے کے دوران نیٹو سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ ہالینڈ کی حکومت کے اس مطالبے کی تائید کرتے ہیں کہ روس اس جہاز کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرے جس کے نتیجے میں 298 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ جہاز یوکرین میں تباہ ہو گیا تھا۔ اس تباہی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے چند روز قبل کہا تھا کہ یہ جہاز ایک روسی میزائل لگنے سے تباہ ہوا،تاہم روس اس کی تردید کرتا ہے۔

شیئر: