Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025

احسن اقبال کا سعودی وزیر داخلہ سے اظہار تشکر

جدہ..... پاکستانی وزیر داخلہ احسن اقبال نے جدہ میں سعودی وزیر داخلہ، شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی۔ سعودی وزیر داخلہ نے احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی کوشش پر تشویش ظاہر کی اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا ۔ انہوں نے سعودی حکومت اور سعودی وزیر داخلہ کا ان کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے پرشکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سعودی عرب میں رہائش پذیر اور سفر کرنے والے پاکستانیوں سے متعلق معاملات، جن میں امیگریشن، قیدیوں کی منتقلی، عمرہ اور حج کی سہولیات وغیرہ شامل ہیں، پر گفتگو ہوئی۔
 

شیئر: