Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ،فواد چوہدری

لاہور... تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف سد درانی کی طرح سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اپنے حلف سے غداری کی۔ اسد درانی کی طرح قومی معاملات میں زبان درازی کی اور جھوٹ بولا ۔ ان کے جھوٹ بولنے سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے بیانات اسد درانی کی کتاب سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ وفاقی حکومت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت نواز شریف کے خلاف کاروائی کرے۔ نواز شریف کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ 56 کمپنیوں میں سے 11 کمپنیوں کے آڈٹ میں 116 ارب کی کرپشن سامنے آچکی ہے۔ زعیم قادری، اویس لغاری، خواجہ احسان، خواجہ آصف ان سب کے نام کرپشن میں آئے ہیں۔اب یہ نیب اور آئندہ آنے والی حکومت پر ذمہ داری ہے کہ ان کے خلاف کاروائی کرے۔ تحریک انصاف حکومت میں آکرپنجاب میں ہر منصوبے کی کرپشن جانچنے کے لئے آڈٹ کرائے گی ۔ 
مزید پڑھیں:اسد درانی کے خلاف تحقیقات، ای سی ایل میں نام ڈالا جائیگا
 

شیئر: