Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

شمالی عراق میں داعش کے خلاف عسکری کارروائی کا آغاز

بغداد ۔۔۔ عراقی فورسز نے ملک کے شمالی حصے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے زیرقبضہ ایک علاقے پر چڑھائی کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز متیبیجا کے قصبے کی آزادی کے لیے عسکری پیش قدمی شروع کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں زمینی فورسز کے علاوہ فضائی حملے بھی کیے جا رہے ہیں۔ یہ علاقہ دیالا اور صلاح الدین صوبوں کے درمیان واقع ہے۔ دسمبر میں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے داعشکے خلاف فتح کا اعلان کیا تھا۔
 

شیئر: