Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026

اسرائیلی ٹینک کا حملہ، 2 فلسطینی شہید

غزہ۔۔۔غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں اسلامی جہادی  چوکی پر  اسرائیلی ٹینک کے حملے کے نتیجے میں 2  فلسطینی شہید ہو گئے ۔ فلسطینی  وزارت صحت  نے بتایا کہ  شہید ہونے والوں میں 25 سالہ  حسین العمور اور عبدالحکیم النقا شامل ہیں ۔  وزارت صحت کے مطابق 2  فلسطینیوں کی شہادت کا یہ  واقعہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے  رفاہ میں پیش آیا  جہاں اسرائیلی ٹینک نے فلسطینی  مشاہداتی چوکی پر فائر کیا ۔

شیئر: