Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

گجرات میں کارروائی ،کالعدم تنظیم کے 6دہشت گرد ہلاک

گجرات...گجرات میں مقابلے کے بعد ریڈ بک میں شامل کالعدم تنظیم کے6 ارکان مارے گئے۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کر کے پنجاب کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق نہر اپر جہلم پر شادی وال پاور ا سٹیشن کی خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی۔ 3 موٹر سا ئیکلوں پر سوار 9 دہشتگرد شادی وال سے آئے۔روکے جانے پر انہوں نے فائرنگ کی ۔سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 6 ارکان مارے گئے۔ مرنے والوں میں سرگودھا کا محمد صہیب، عبدالمقیم، محمد فیصل نثار، محمد عثمان عبدالعظیم اور مظفر گڑھ کا روف احمد طارق شامل ہے۔ ہلاک ہونے والے فیروز پور روڈ، بیدیاں روڈ سمیت لاہور میں متعدد بم دھماکوں میں ملوث تھے۔ماسٹر مائنڈ صہیب بریگیڈیئر ظہور قادری کو شہید کرنے میں ملوث تھا۔دہشتگردوں سے 2 خودکش جیکٹس، کلاشنکوف، پستول، ڈیٹونیٹر سمیت اسلحہ اور دھما کہ خیز مواد اور حساس تنصیب کا نقشہ بھی برآمد ہوا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر 4 دہشتگرد فرار ہوگئے۔ 
مزید پڑھیں:داعش کے کارکن کو انوکھی سزا
 

شیئر: