Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
تازہ ترین

ابہا ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ ناکام

 
ریاض.... سعودی فضائیہ نے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی۔ اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہفتے کی دوپہر پونے 2بجے یمنی سرحد سے ڈرون کے ذریعے حملہ کیا ۔ اسکا ہدف ابہا کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ تھا۔ سعودی فضائیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی گرادیا۔ اس کارروائی میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ڈرون کے ملبے کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ قاصف یا ابابیل نامی ایرانی ساختہ ڈرون ہے۔ اسکے ذریعے شہری ہوابازی کے اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی تھی۔ یہ حملہ عالمی قانون کی ایک اور خلاف ورزی ہے۔
 

شیئر: