Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

شاہد خاقان بھی جلد جیل میں ہو گا،شیخ رشید

 راولپنڈی ...عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم آئندہ انتخابات میں را کے ایجنٹوں کو ملکی سیاست سے نکال باہر کرے گی۔ نواز شریف کہتا تھا کہ شیخ رشید آئندہ اسمبلی میں نہیں ہو گا لیکن راولپنڈی کے عوام گواہ رہیں آج پھر کہتا ہوں کہ ایک سیٹ والی عوامی مسلم لیگ پھر اسمبلی میں عوام کی بھرپور نمائندگی کرے گی لیکن بھاری مینڈیٹ والا نواز شریف اسمبلی میں نہیں ہو گا۔سپریم کورٹ نے ایل این جی کیس میں تحقیقات کا حکم دے دیا ۔جلد شاہد خاقان عباسی بھی جیل میں ہو گا۔ راولپنڈی میں انتخابی مہم کے دوران سب سے پہلے عمران خان کے لئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے61کے لئے ووٹ مانگوں گا پھر این اے60اور62میں قلم دوات اور عوامی مسلم لیگ کے لئے ووٹ مانگوں گا ۔انتخابی مہم کے آغاز پر لا ل حویلی کے باہر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جس طرح شیخ رشید کے ایک ووٹ سے میر ظفراللہ جمالی وزیر اعظم بن گئے تھے۔ اسی طرح عوامی مسلم لیگ کے ایک ووٹ نے فاٹا کے انضمام میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سچ اور راولپنڈی کی آواز ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نواز شریف را کے اشاروں پر پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا آج راولپنڈی میں گیس ،بجلی ، امن اور روزگار سب ناپید ہے۔ الیکشن جیت کر راولپنڈی میں10ہزار افراد کو روزگارفراہم کرنے کے ساتھ 3اور5مرلے کے اپارٹمنٹس بنا کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں کرپشن پر440افراد کو گولی مار دی گئی۔ اگر پاکستان میں صرف 4کرپٹ ترین افراد کو پھانسی دے دی جائے تو ملک سے کرپشن ختم ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کہتے کچھ کرتے کچھ ہیں،زرداری

شیئر: