Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

فاٹا کے خیبر پختونحوا میں انضمام کا بل اسمبلی میں پیش

اسلام آباد... قومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق31 ویں آئینی ترمیم بل پیش کردیا گیا۔ آئینی تر میمی بل وفاقی وزیر قانون و انصاف محمود بشیر ورک نے پیش کیا۔ بل کے مطابق آئندہ5 سال تک فاٹا میں قومی اسمبلی کی 12 اور سینیٹ میں 8 نشستیں برقرار رہیں گی۔ آئندہ برس فاٹا کے لئے مختص صوبائی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ فاٹا میں صوبائی قوانین کا فوری اطلاق ہوگا۔ منتخب حکومت قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ بل میں سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے اور ایف سی آر کے مکمل خاتمے کا بھی ذکر ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فاٹا کے بارے میں آئینی ترمیم کا بل حکومت اور حزب اختلاف کا مشترکہ بل ہے۔ اس بل کا مقصد قبائلی علاقوں میں ڈیڑھ سو سالہ پرانے نظام کو تبدیل کرنا ہے۔
 مزید پڑھیں:پاکستانی پارلیمنٹ کا کردار

شیئر: