Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

پاکستان میں امریکی سفارتکاروں سے برا سلوک ہو رہا ہے،پومپیو

واشنگٹن...امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ اسلام آباد میں سفارتخانے اور قو نصلیٹ میں کام کرنے والے امریکی اہلکاروں کےساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے۔رواں سال پاکستان کو بہت کم فنڈز جاری کئے ۔ امریکہ محکمہ خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے پومپیو نے کہا کہ سفارت کاروں سے سلوک حقیقی مسئلہ ہے۔ہمیں اس حقیقی مسئلے سے نمٹنا ہوگا،جس کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ پومپیو نے 'ڈو مور' کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پناہ گاہوں اور دہشتگردی پر اکسانے والوں کےخلاف کارروائی کرے۔افغانستان میں امن کا انحصار دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے پاکستان کی آمادگی پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا معاملہ ان کے دل کے قریب ہے اور وہ یہ مقصد حاصل کریں گے۔ 
مزید پڑھیں:کرنل جوزف کو سفارتی استثنی حاصل تھا،دفتر خارجہ

شیئر: