Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مکہ مکرمہ شاہر اہ پر ٹیلی فون ٹاور پر لٹک جانےوالے کارکن کو اتار لیا گیا

مکہ مکرمہ .... شہری دفاع کے اہلکاروں نے مکہ ہائی وے پر ٹیلی فون کمپنی کے ٹاور پر لٹک جانے والے کارکن کو بحفاظت اتار لیا۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے بتایا کہ کارکن مکہ مکرمہ ، الکر شاہراہ عام پر موبائل کمپنی کے ٹاور کی مرمت کر رہا تھا کہ اچانک سیڑھی سلپ ہو گئی اور وہ ٹاور سے لٹک گیا ۔ کارکن کو لٹکا دیکھ کر وہاں موجود لوگوںنے فوری طور پر شہری دفاع کو اطلاع دی جہاں سے مخصوص یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ کرنل سرحان نے مزید بتایا کہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے کارکن کو اتارنے سے قبل تمام حفاظتی اقدامات مکمل کر لئے تھے ۔ ٹاور کے اطراف میں ہواکے گدے بچھادیئے گئے تھے تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں کارکن کو نقصان نہ پہنچے ۔ حفاظتی اقدامات کرنے کے بعد شہری دفا ع کے اہلکار اسنارکل کے ذریعے لٹکے ہوئے کارکن کو بحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوگئے۔ شہری دفاع کے اہلکاروں کو اس بات کا بھی خدشہ تھا کہ ٹاور سے لٹکا ہوا کارکن گر نہ جائے تاہم تمام مراحل بخیر و خوبی مکمل ہوئے اور کارکن کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا تاہم طبی معائنہ کےلئے اسے اسپتال میں پہنچا دیا گیا ۔

                        

شیئر: