Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی سفیر کی پاک فوج کے زخمی جوانوں سے ملاقات

راولپنڈی ...پاکستان میں تعینات سعودی سفیر  نواف سعید المالکی نے راولپنڈی میں پاک فوج کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن کا دورہ کیا ۔سعودی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف آپریشنزکے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات اور ان کی خیریت دریافت کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی سفیر نے پاک فوج کے جوانوں کے بلند مورال کی تعریف کی۔افواج پاکستان کے جوش وجذبے اور خطے میں امن واستحکام کے لئے قربانیوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں:شہید کرنل سہیل عابد قوم کا ہیرو ہے،بلاول

شیئر: