Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر سانپ نکل آیا

اسلام آباد...سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت کے احاطے میں 5فٹ لمبا سانپ نکل آیا جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ سانپ عین اس وقت احا طے میں دکھائی دیا جب نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت سے روانہ ہورہے تھے۔ اےک صحافی نے ٹوئٹر پر سانپ کی تصاویر شیئر کیں۔ سانپ اس جگہ سے برآمد ہوا جہاں پولیس کے لئے ٹینٹ لگا ہے۔ پولیس اہلکارمین گیٹ کے ساتھ سیکیورٹی حصار بنا کر کھڑے ہوتے ہیں۔سانپ نے احتساب عدالت کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔ جس پر پولیس اہلکاروں نے اسے ڈنڈے مارمار کر ہلاک کردیا ۔احتساب عدالت کے گرد آبادی قدرے کم ہے وہاں اکثر سانپ نکل آتے ہیں۔

شیئر: