Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

پاکستانی قونصلر ٹیم کا دورہ بیشہ اور طائف

جدہ .... پاکستانی قونصلیٹ جدہ کی 2ٹیمیں بیشہ اور طائف کے دورے کریں گی۔ بیشہ کا دورہ 2دن جاری رہیگا۔ یعنی جمعہ 25اور ہفتہ 26مئی۔ یہ ٹیمیں پاکستانیوں کو قونصلر خدمات فراہم کریں گی۔ بیشہ جانے والی ٹیم ہوٹل الزہرہ میں اپنا دفتر قائم کریگی۔ جس کا فون نمبر 017-6225666 ہے۔ جمعہ کو صبح ساڑھے 8بجے سے ساڑھے 11بجے اور پھر 2بجے دوپہر سے ساڑھے 4بجے تک فرائض انجام دیگی۔ ہفتہ کو صبح ساڑھے 8سے 11بجے تک کام ہوگا۔ طائف کا دورہ ایک روزہ ہوگا۔ٹیم جمعہ 25مئی کو طائف جائیگی۔ اسکا دفتر پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف میں ہوگا۔ اسکا رابطہ نمبر 012-7341721ہے۔ یہ ٹیم صبح ساڑھے 8بجے سے ساڑھے 11بجے تک اور پھر دوپہر 2بجے سے ساڑھے 4بجے تک فرائض انجام دیگی۔ 
 

شیئر: