Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ہندوستانی جمہوریت کو خطرہ لاحق ہے، آرک بشپ

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے آر ک بشپ انل کاؤٹو نے کہا کہ ملک میں سیاسی چپقلش سے ہندوستانی آئین اور جمہوری نظام کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔انہوں نے اپنے پیروکاروں سے’’ پرارتھنا مہم ‘‘کی اپیل کی ۔ بشپ نے تمام مذہبی رہنماؤں سے کہا کہ ملک کے سیاسی حالات ٹھیک نہیں۔2019کے عام انتخابات کے پیش نظر خصوصی دعا کرنی چاہئے۔موجودہ غیر مستحکم سیاسی ماحول جمہوری اقدار کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ ہر انتخابات کے بعد نئی حکومت وجود میں آتی ہے ۔بشپ نے اپنے آبا ئو اجداد اور آئین کی حفاظت ، مساوات اور بھائی چارے کی تلقین کی۔
مزید پڑھیں:- - - -گوگل اور فیس بک پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ

شیئر: