گرے لسٹ سے نکل جائیں گے،مفتاح اسماعیل
اسلام آباد...وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایشیا پیسفک گروپ کے ایکشن پلان کودیکھ لگتا ہے کہ یہ لوگ پاکستان کو پریشر میں لانا چا ہتے ہیں۔ ایسے بنچ مار ک ہمیں دیئے جا رہے ہیں جو دو تین ماہ میں نافذ نہیںہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم کر سکتے ہیں اور کریں گے اس کے بعد اللہ پر چھوڑا ہے کہ دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسفک گروپ کو رپورٹ بھیجی تھی۔ ہماری رپورٹ پر ایکشن پلان بھیجا گیا جس پر جلدبات چیت کی جائیگی۔ ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے ہم گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا سے خود کو الگ تھلک نہیں کر سکتے ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا ہے لیکن اگر کچھ ایسی چیز ہو جو ہمارے مفاد میںنہ ہو تو ہم کو ایسا نہیں کرنا چاہئے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایف ٹی ایف میں ہماری شنوائی کوئی ایسی اچھی نہیں۔ بلیک لسٹ سے بچنے کیلئے یہ ہم پر ہے کہ ہم کیسا کام کرتے ہیں۔ جون تک معاہدہ کر لیں جو ہم کر سکیں اور تمام ہدف پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔