Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025

ایران نواز حوثیوں کی جانب سے میزائل حملے ناکام

ریاض.... عرب اتحادی افواج کے ترجمان جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے داغے جانے والے میزائل کو ناکام بنا دیا گیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی عرب اتحادی افواج کے ترجمان کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کی شام 6:14 پر یمن کے علاقے صعدہ سے مملکت کی جانب داغے جانے والے میزائل ناکارہ بنا دیئے گئے ۔ ایک میزائل صحراءمیں گرکر تباہ ہو گیا جبکہ دوسرے کو سعودی شاہی ائیر فورس کے اہلکاروں نے فضا میں ہی تباہ کر دیا ۔ جنرل المالکی کا کہنا ہے کہ میزائل حملے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دوسرے میزائل کا رخ خمیس مشیط کی جانب تھا جسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا ۔ 
 

شیئر: