Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

نجی یونیورسٹی میں طلبہ وطالبات کے ساتھ بیٹھنے پر جرمانہ

اسلام آباد....اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کے ایک ساتھ بیٹھنے پر پابندی لگا دی ۔جرمانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جاری اعلامیے کے مطابق تمام طلبہ وطالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی کی حدود کے اندر ڈریس کوڈ کی پابندی کریں ۔ یونیورسٹی کے نظم وضبط کو بر قرار رکھیں ۔طلبہ و طالبات ساتھ بیٹھتے یا کھڑے ہوتے ہوئے آپس میں فاصلہ بر قرار رکھیں ۔ طلبہ و طالبات کو ایکدوسرے سے ہا تھ لگا کر بات کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔سیکیورٹی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ طلبہ وطالبات میں سے کوئی ڈریس کوڈ سے ہٹ کر ڈریسنگ کرے تو اسے یونیورسٹی میں داخل نہ ہونے دیا جائے ۔

شیئر: