Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دولہا کو نشے میں دیکھ کر دلہن کا شادی سے انکار

    لکھنؤ۔۔۔۔۔ضلع بستی میں شادی کے دوران دولہے کونشے کے عالم میں دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔ اس نے والدین سے بارات واپس کرنے کو کہا۔ کافی منت سماجت کے باوجود بات نہیں بنی ۔بارات کو بے رنگ واپس ہونا پڑا۔ واضح ہو کہ بارات خلیل آباد ضلع کے سنت کبیر نگرعلاقے کے بھیل واسی گاؤں سے  آئی تھی۔  جب دولہے کو لایا گیا تو وہ نشے میں دُھت لڑکھڑاتا ہوا چل رہا تھا۔یہ حالت دیکھ کر دلہن کے ہوش اُڑگئے اورفوراً شادی سے انکار کردیا۔دلہن کے انکار پر باراتیوں میں سنسنی پھیل گئی اور دونوں فریقوں میں بحث شروع ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر باراتیوں کو سمجھانے میں کامیاب ہوگئی ۔ پولیس کی موجودگی میں فریقین نے شادی کی تقریب پر ہونیوالے اخراجات ایک دوسرے کو واپس کرنےپراتفاق کیا اور بعد ازاں بارات واپس لوٹ گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -کرناٹک کی سیاسی جنگ میں جیٹھ ملانی بھی شریک

شیئر: