Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ٹرمپ سے چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی ملاقات

واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں امریکہ کے دورے پر گئے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی ایلچی اورنائب وزیر اعظم لیو حہ سے ملاقات کی۔ لیوحہ نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ مساوات ، باہمی مفادات کی بنیاد پر اقتصادی و تجارتی مسائل سے نمٹنے کیلئے امریکہ کے ساتھ مل کر کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ سازگار ورکنگ تعلقات اور ذاتی دوستی کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور امریکہ چین تعلقات کے فروغ کے لیے شی پنگ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر تیار ہوں۔

شیئر: