120ارکان کے ساتھ اکثریت ثابت کرینگے ، بی جے پی
نئی دہلی- - -بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہفتہ کو شام 4بجے کرناٹک اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ120ممبران اسمبلی کی حمایت کے ساتھ اکثریت ثابت کرینگے۔ وزیر اعلیٰ یدیو رپا نے کہا کہ ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کے لئے ممبران اسمبلی کی مطلوبہ تعداد دستیاب ہے ۔پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ بہت آسانی سے اپنی اکثریت ثابت کردیں گے۔واضح رہے کہ گورنر واجو بھائی والا نے یدیو رپا کو ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کے لئے 15دن کی مہلت دی تھی لیکن اب سپریم کورٹ کے حکم کے بعد یدیو رپا کو ہفتہ کی شام 4بجے اکثریت ثابت کرنا ہے۔