Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

نگران وزیر اعظم کا اعلان منگل کو ہوگا ،خورشید شاہ

اسلام آباد... قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان منگل کو کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم کی استنبول روانگی کے باعث آج مختصر بات ہوئی تاہم منگل کو دوبارہ ملاقات ہو گی جس میں نگران وزیر اعظم کے نام اتفاق کے بعد اعلان کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاوس میں وزیر اعظم شاہد خاقان اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی نگران وزیر اعظم کے نام کے حوالے سے چوتھی باضابطہ ملاقات ہوئی ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی استنبول روانگی کی وجہ سے مختصر ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم سے کہا کہ آپ پہلے اپنا نام دیں تاہم وزیر اعظم نے موقف اختیار کیا کہ وہ استنبول دورے کے بعد واپسی پر دوبارہ ملاقات کریں گے جس میں نگران وزیر اعظم کے نام پر گفتگو کی جائے گی ۔ منگل کو قائد حزب اختلاف اور وزیر اعظم نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کے بعد مشترکہ طور پر اعلان کریں گے ۔
مزید پڑھیں:محاذ آرائی سے ملک کو نقصان کا اندیشہ ہے،چوہدری نثار

شیئر: