Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

پاکستان میں آج یو م یکجہتی فلسطین منایا جائے گا

اسلام آباد... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر جمعہ کو ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا۔ فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کیلئے خصوصی ریلیاں نکالی جائیں گی اور اجتماعات ہوں گے۔وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ہر فورم پر فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔دریں اثناءپاکستان نے فلسطینیوں کی حالت زارکامسئلہ حل کرنے کیلئے او آئی سی کے کسی بھی اقدام کی حمایت کی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے او آئی سی کے سفارتکاروں کے ہنگامی اجلاس میں انہوں نے کہا کہ امریکح سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا ا قدام بین الاقوامی قوانین اور طاقت کے بل بوتے پر کسی علاقے پر قبضہ کرنے سے ممانعت سے متعلق اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہے۔ اس اقدام سے مشرق وسطی میں2ریاستی حل کے کسی بھی امکان کو شدید نقصان پہنچے گا۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شاہد خاقان کل ترکی جائیں گے

شیئر: