وزیر اعظم شاہد خاقان کل ترکی جائیں گے
اسلام آباد...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی او آئی سی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کےلئے جمعہ کو ترکی روانہ ہوں گے۔ اجلاس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کے حالیہ قتل عام کے واقعات پر غور کیاجائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی پر زور مذمت اور اس معاملے پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس طلب کرنے کی حمایت کرتے ہیں ۔وزیر اعظم شاہد خاقان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے2ر ریاستی حل پر یقین رکھتا ہے۔ پوری مسلم دنیا اس معاملے پرمتحد ہے۔