Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

پرنٹنگ کی فاش غلطی پر گیپ نامی کمپنی نے چین سے معذرت کرلی

نیویارک .... امریکہ کی مشہور خوردہ فروش کمپنی جو زیادہ تر ملبوسات تیار کرتی ہے۔ گزشتہ دنوں کسی چینی کمپنی کے آرڈر پر ٹی شرٹس کی پرنٹنگ کا کام شروع کیا تھا مگر جب وہ شرٹس سامنے آئیں تو ان میں اتنی فاش غلطیاں تھیں کہ یہاں مقیم چینی ٹریڈ قونصلر آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے کمپنی کے خلاف ہرجانے کی ادائیگی کیلئے مقدمے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد گیپ نامی اس کمپنی نے چین سے معذرت کرلی ہے۔ چینی ٹریڈ قونصلر کے غصے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ گیپ نے جو ٹی شرٹس تیار کی ہیں ان پر چین کا جو نقشہ بنا ہوا ہے اس میں تائیوان اور جنوبی تبت کو نہیں دکھایا گیا۔ گیپ کا کہناہے کہ وہ پوری طرح چین کی حاکمیت اور خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کو تسلیم کرتی ہے اور اسی لئے وہ جلد ہی تنازع کا سبب بننے والی ٹی شرٹ کے بدلے نئی ٹی شرٹس تیار کرکے کمپنی کے حوالے کردے گی۔ سردست چینی مارکیٹس میںجتنی بھی ایسی شرٹس تھیں انہیں تلف کردیا گیا ہے۔
 
 

شیئر: