Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

نواز شریف گرمی برداشت نہ کرسکے

اسلام آباد.... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران بجلی چلی گئی۔ احتساب عدالت کے جج نے ایمرجنسی لائٹس میں سماعت کی۔ نواز شریف کمرہ عدالت میں داخل ہوئے تو سوال کیا کہ یہاں اندھیرا کیوں ہے؟۔ صحافی نے بتایا کہ آپ کے آتے ہی بجلی چلی گئی ۔ لائٹ جانے سے کمرہ عدالت میں حبس ہو گیا ۔سابق وزیر اعظم گرمی برداشت نہ کرسکے۔ اپنی نشست پر پہلو بدلتے رہے اور بے چین نظر آئے ۔انہوں نے کمرہ عدالت میں سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار کو اپنے پاس بلایا ۔اسے کھڑکیا ں کھولنے اور پردے ہٹانے کو کہا تاکہ تازة ہوا اندر آسکے۔ جس پر سیکیورٹی اہلکارنے کہا کہ سوری سر میں ایسا کرنے کا مجاز نہیں ہوں۔
مزید پڑھیں:نیب ریفرنسز،نواز شریف اور مریم کا بیان کل ریکارڈ ہوگا

شیئر: